اہلیان کشمیر کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شہری ہلاکتوں پر کشتواڑ میں ہڑتال

کشتواڑ:١٢،جولائی :/ اہلیا ن کشمیر کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے خطہ چناب میںجمعرات کو شہری ہلاکتوں پر مکمل بند رہا جسکی وجہ سے یہاں معمولات زندگی متاثر رہے ۔ہڑتال کی کال اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑ نے دی تھی ۔اس سلسلے میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق کشمیر وادی میں متواتر شہری ہلاکتوں کے خلاف کشتواڑ میں ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیاں متاثر ہو کر رہ گئیں ۔رپورٹس کے مطابق کشتواڑ میں دکانات اور کاروباری ادارے بند رہے ۔ہڑتال کی کال اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑ کی جانب سے کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے دی تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس کال پر کشتواڑ میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مکمل طور پر بند ھ رہا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ 5روز میں شمال وجنوب میں16سالہ بچی عندلیپ سمیت 6عام شہری فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔تازہ ہلاکت خیز واقعہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں پیش آیا ،جہاں فوج کی فائرنگ سے 20سالہ نوجوان خالد غفار ولد عبدالغفارجاں بحق ہوا تھا ۔

Share This Article