دہلی میں حبس زدہ گرمی سے راحت نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 12 جولائی : دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت میں ایک ڈگری سیلسیئس کی کمی کے باوجود لوگوں کو جمعرات کی صبح سے ہی حبس زدہ گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری س سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط سے ایک ڈگری سیلسیئس زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے دن میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دارالحکومت میں صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریبا 34 ڈگری سیلسیئس رہنے کے آثار ہیں۔
بدھ كو زیادہ درجہ حرارت 36.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری سیلسیئس زیادہ ہے۔
یو این آئی.

Share This Article