جاپان میں بھاری بارش، 11 افراد ہلاک،45 لاپتہ
ٹوکیو، 7 جولائی : جاپان کے مغربی اور وسطی حصے میں بھاری بارش سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور کم از کم 45 افراد لاپتہ ہیں۔
جاپان کی سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو بتایا کہ بارش سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے مغربی جاپان میں لینڈ سلائڈنگ ، ندیوں کے خطرے کے نشان سے اوپر بہنے اور تیز آندھی کے سلسلہ میں خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
چیف کابینہ سکریٹری يوشی هدے سوگا نے کہا کہ تقریباً 48 ہزار پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ عملہ اور سیلف فورسز کے جوانوں کو لینڈ سلائڈنگ والے علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے لگایا گیا ہے۔
رائٹر.

