سابق این سی ممبر اسمبلی ترال کی رہائش گا ہ پر گرینیڈ حملہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ،حملہ آئوروں کی تلاش شروع

ترال:٦،جولائی :/ جنوبی قصبہ ترال میں جمعہ کو اُس وقت افرا تفری پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے سابق ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر گرینیڈ سے حملہ کیا ،تاہم اس حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔حملے کے فوراً بعدفوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی تلاشروع کردی ۔یہ مذکورہ سابق ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر امسال دوسرا حملہ ہے ۔کے این این کے مطابق جنوبی ترال قصبے میں جمعہ کواُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ،لوگ محفو ظ مقامات کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے جب سہ پہر2بجکر50منٹ پر نا معلوم مسلح افراد نے نیشنل کانفرنس کے سابق ممبر اسمبلی مرحوم محمد سبحان بٹ کے رہائشی مکان پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم گرینیڈ دھماکے کے دوران کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ مکان کی چھت کے ساتھ گرینیڈ ٹکرایا اور زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا ۔ ادھر گرینیڈ دھماکے کے بعد پولیس وفورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے ،صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس و فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ سابق ممبر اسمبلی کی رہا ئش گاہ پر یہ دوسرا حملہ کیا گیا ،اس پہلے مئی میں اُنکی رہائش گاہ پر گرینیڈ حملہ کیا گیا تھا

Share This Article