چین کی مانگ کے آگے جھکا ایئرانڈیا ، تائیوان کا نام تائپے کرنے پر راضی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

چین کی مانگ کے آگے جھکا ایئرانڈیا ، تائیوان کا نام تائپے کرنے پر راضی

ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر اب تائیوان نظر نہیں آئے گا ۔چین کی مانگ کے آگے جھکتے ہوئے ایئر انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر تائیوان کا نام چینی تائپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دراصل اپریل مہینے میں چین کے ہوابازی انتطامیہ نے 36 ایئر لائنس کو خط لکھ کر ‘ایک چین’ اصولوں کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تائیوان ،مکؤ اور ہانگ کانگ کو چین کا حصے کے طور پر منظور ی دینے کی بات کہی تھی۔مانا جارہا ہے کہ ہندستان نے یہ قدم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سدھارنے کیلئے اٹھایا ہے۔

غور طلب ہے کہ چین نے 36 ایئر لائنس کو خط لکھ کر ‘ایک چین’ اصول کا احترام کرنے کی بات ضرور مانی تھی لیکن ایئر کناڈا اور لفتھانسا جیسی کچھ ایئر لائنس نے ان کی بات ضرور مانی تھی لیکن ایئر انڈیا سمیت امریکہ اور کئی دیگر ملکوں کی ایئر لائنس نے ایسا نہیں کیا ۔مانا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا نے وزارت خارجہ کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی یہ قدم اٹھایا ہوگا۔
بتادیں کہ نام بدلنے کیلئے چینی انتظامیہ نے ایئر لائنس کو 25 جولائی تک کا وقت دیا تھا ۔خط میں بات نہ ماننے پر ایئر لائنس کے خلاف کارروائی کی بھی بات ر کھی تھی۔

آپ کو بتادیں کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے ،حالانکہ تائیوان 1949 سے اپنی الگ حکومت چلاتا ہے۔چین تائیوان کی آزادی کو قبول نہیں کرتا ہے اس لئے بین الاقوامی تنظیموں کو تائیوان کو چین کا نام چینی تائپے استعمال کیا جاتا ہے۔

#

Share This Article