سنندا پشکر معاملہ: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کو دی پیشگی ضمانت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سنندا پشکر معاملہ: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کو دی پیشگی ضمانت

کانگریس رہنما ششی تھرور کو پیشگی ضمانت دے دی گئی ہے۔ دلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے پر پیشگی ضمانت دی ہے۔ 3 جولائی کو تھرورنے بیوی سنندا ​​پشکر کی موت معاملہ میں پیشگی ضمانت کے لئے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں درخواست دی تھی۔

اس معاملہ میں تھرور کو پہلے ہی بطور ملزم سمن کیا جا چکا ہے۔ تھرور نے وکیل وکاس پاہوا کے توسط سے دائر عرضی میں کہا تھا کہ گرفتاری کے بغیر ہی چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے اور ایس آئی ٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ جانچ پوری ہو گئی ہے اور حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔

سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ مسٹر تھرور پر سنندا پشکر قتل معاملہ میں دفعہ 306 اور 498 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

Share This Article