آر پار تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا:متحدہ جہا د کونسل
سری نگر:٣،جولائی :کے این این/ متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین کے ایک بیان کے مطابق 8 جولائی کو جموں و کشمیر اور پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے مرکزی مقامات پر معروف حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔کے این این کو موصولہ بیان کے مطابق ان تقریبات میں شہید برہان اور شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت اور کشمیری عوام کا تحریک آزادیٔ کشمیر کے حوالے سے تاریخ ساز جدوجہد جاری رکھنے اور منزل مقصود تک اسے پہنچانے کے عزم اور ارادے کر دہرایا جائے گا۔ آزاد جموں و کشمیر میں سب سے بڑی تقریب مظفر آباد میں ہوگی۔
