ہندوستان کی پہلی ریکارڈنگ سپر اسٹار گوہر جان کا گوگل پر ڈوڈل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ہندوستان کی پہلی ریکارڈنگ سپر اسٹار گوہر جان کا گوگل پر ڈوڈل

نئی دہلی، 26 جون : ہندوستانی موسیقی کو نئی اونچائی پر لے جانے والی ہندوستان کی پہلی ریکارڈنگ سپر اسٹار گوہر جان کی 145 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے منگل کو ڈوڈل بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔
گوہر جان اپنے گائے گانوں کی ریکارڈنگ کروانے والی ملک کی پہلی گلوکارہ تھیں۔ وہ ملک کی پہلی ریکارڈنگ سپر اسٹار کے نام سے مشہور ہوئیں۔
انہوں نے ہندوستانی موسیقی کو نہ صرف نئی بلنديوں پر پہنچایا بلکہ دنیا بھر میں ہندوستان کا نام روشن کر کے ہمیں اپنا سر اونچا کرنے کا موقع بھی دیا۔
گوگل وقتا فوقتا ڈوڈل بناکر ہندوستانی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا رہتا ہے۔
یو این آئی،

Share This Article