پلوامہ میں آرمی ،فورسزوپولیس کے مشترکہ شبانہ چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سنگباری اورگرینیڈحملوں کی پاداش میں14نوجوان گرفتار

سری نگر:۱۹،جون:کے این این/ جنوبی قصبہ پلوامہ اوراسکے کچھ مضافاتی علاقوں میں منگل وارکواحتجاجی ہڑتال کی گئی کیونکہ دوران شب فوج ،فورسزاورپولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں کوچھاپوں کے دوران گرفتارکرلیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ راشٹریہ رائفلز،سی آر پی ایف اورپولیس وٹاسک فورس اہلکاروں نے سوموارکورات دیرگئے ضلع پلوامہ کے کئی دیہات بشمول چھاتہ پورہ ،ڈولی پورہ ،نیوکالونی اورپرچھومیں واقع متعددگھروں میں چھاپے ڈالے ،اوران شبانہ چھاپوں کے دوران 14نوجوانوں کوگرفتارکیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ گرفتارکئے گئے سبھی نوجوانوں کیخلاف مختلف پولیس تھانو ں میں سنگباری اورگرینیڈحملوں جیسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی پاداش میں پہلے ہی کیس درج کئے گئے ہیں ،اوران نوجوانوں کومطلوب فہرست میں رکھاگیاتھا۔ایس ایس پی پوامہ محمداسلم چودھری نے شبانہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حراست میں لئے گئے نوجوان سنگباری اورگرینیڈپھینکنے جیسے واقعات میں ملوث رہے ہیں ۔ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں کی شبانہ گرفتاری کیخلاف جنوبی قصبہ پلوامہ اوراسکے کچھ مضافاتی علاقوں میں منگل وارکواحتجاجی ہڑتال رہی تاہم کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہیں ہوا۔

Share This Article