چاند دیکھنے آنے کی اپیل
نئی دہلی؍13 جون : مورخہ14 ؍جون2018 ( بروزجمعرات) ماہ رمضان المبارک کی 29؍تاریخ ہے۔ماہ شوال المکرم کاچاندنظرآنے کا امکان ہے۔
مسلمانوں سے اپیل ہے کہ چانددیکھنے کی کوشش کریں، کسی بھی شہر میں چاند نظر آجائے تو اس کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجددہلی کو دیں یافون نمبر 011-23268344پر مطلع کریں۔
یو این آئی۔

