’ہزارمہینوں سے افضل رات،نزول قرآن کی رات اورعبادات ودرگزرکی رات‘

By
6 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشمیر کے گوشہ وکنار میں ہونگے اجتماعات
سب سے بڑے اجتماعات درگاہ حضرتبل اورمرکزی جامع مسجد میں منعقدہونگے

سری نگر:۱۰،جون: / ’’ہزارمہینوں سے افضل رات،نزول قرآن کی رات اورعبادات ودرگزرکی رات‘‘ یعنی شب القدرآج جموں وکشمیر کے گوشہ وکنار میں انتہائی عقیدت واحترام اورتزک واحتشام کیساتھ منائی جائیگی۔شب القدر کے فیوض وبرکات پانے کیلئے آج نمازعشاء کے بعدمنقسم ریاست کے آرپارسبھی چھوٹی بڑی جامع مساجد، خانقاہوں ،زیارتگاہوں ،درگاہوں اورامام باڈوں میں رُوح پروراجتماعات کاانعقادہوگاجبکہ کشمیروادی میں شب قدرسے سب سے بڑے اجتماعات تاریخی درگاہ حضرتبل اورمرکزی جامع مسجد میں منعقدہونگے جہاں لاکھوں کی تعدادمیں فرزندان توحیداورپردہ نشین مسلم خواتین نمازتراویح باجماعت اداکرنے کے ساتھ ساتھ پوری رات تلاوت کلام پاک اورصلوۃ التسبیح اداکرکے رب کائنات کی بارگاہ میں گناہوں وخطاہوں کیلئے معافی طلب کریں گے اورانفرادی واجتماعی خیروعافیت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں گے۔کشمیر نیوزنیٹ ورک کے مطابق عرب وعجم کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج شام شب قدر کی مقدس تقریبات کااہتمام عقیدت و احترام کیساتھ ہوگا اوراس موقعہ پر تاریخی جامع مسجد،درگاہ حضرتبل اور وادی کی دیگر تمام مساجد و خانقاہوں میں روح پرور اجتماعات کا انعقاد ہوگا جن میں لاکھوں فرزندان توحید بشمول خواتین کی ایک بڑی تعدا دنے خشوع و خضوع کے ساتھ شرکت کرے گی۔ اس دوران فرزندان توحید رات بھر اللہ کے حضور سربسجود رہیں گے اوررب کائنات سے اپنے گناہوں اور خطاں کیلئے در گذر طلب کریں گے۔ اس موقعہ پرخصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔ اللہ اکبرکے فلک شگاف ورد کی وجہ سے تاریخی جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل سمیت پوری کشمیروادی میں قائم مساجد،خانقاہوں ،زیارتگاہوں ،درگاہوں اورامام باڈوں کے اندراورگردونواح میں فضاء معطر رہے گی ۔ شب قدر کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی جامع مسجد سرینگر اورآثار شریف حضرتبل درگاہ میں منعقد ہوگی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے لاکھوں فرزندان توحید نے شب قدرکی عظیم الشان اورروح پرورمجالس میں شامل رہیں گے۔نمازتراویح کی ادائیگی کیساتھ ساتھ پوری رات درود و اذکار اور توبہ استغفار کی خصوصی محفلیں آراستہ کی گئیں۔اس دورا ن میرواعظ کشمیرڈاکٹرمولوی محمدعمرفاروق تاریخی جامع مسجدمیں شب قدر کی فضیلت بیان کریں گے ،اوریہاں منعقدہونے والے عظیم الشان اجتماع کی پیشوائی بھی کریں گے ۔اوقاف کمیٹی جامع مسجدکے ذرائع نے بتایاکہ اتوارکویہاں شب قدرکیلئے سبھی انتظامات کوحتمی شکل دی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ یہاں آنے والے نمازیوں کی تعدادہزاروں میں ہونے کے پیش نظرجامع مسجدکے باہربھی خیمے اورسائباں نصب ئے جائیں گے تاکہ لوگ بغیرکسی پریشانی یاتکلیف کے نمازتراویح اداکرنے کیساتھ ساتھ پوری رات عبادت گزاری کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ شب بیداری کے دوران میرواعظ عمرفاروق شب القدرکی فضیلت بیان کریں گے ،اورنزول قرآن کی اس مقدس وبابرکت رات کے بارے میں حاضرین کوبتایں گے ۔ذرائع نے مزیدکہاکہ رات بھرشب بیداری کے بعدمنگلوارکوعین وقت سحری سے قبل تاریخی جامع مسجدمیں اجتماعی دُعاکااہتمام ہوگا،اوراس دوران اُمت مسلمہ بشمول مسلمانان جموں وکشمیرکودرپیش مصائب ومشکلات سے نجات کی عرضی بارگاہ الٰہی میں پیش کی جائیگی ۔اُدھرجھیل ڈل کے کنارے پرواقع تاریخی درگاہ حضرتبل میں مقدس شب قدرکے حوالے سے ایک عظیم الشان اورُوح پروردینی اجتماع منعقدہورہاہے ،جسکے لئے انتظام کووقف بورڈنے حتمی شکل دی ۔معلوم ہواکہ ہزاروں کی تعدادمیں فرزندان توحیداورپردہ نشین مسلم خواتین کی درگاہ آمدکے پیش نظرلالچوک اورشہرکے دوسرے کئی علاقوں سے حضرتبل کیلئے سوموارکوسہ پہرسے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس چلائی جارہی ہے تاکہ درگاہ میں شب قدرمنانے کے خواہشمندمردوزن کوکسی قسم کی مشکل درپیش نہ ہو۔اُدھر مقامی لوگوں نے بتایاکہ درگاہ حضرتبل میں سوموارکی شام سے ہی چراغاں کیاجائیگا۔اس دوران معلوم ہواکہ شب قدرکے دوران امن وامان کی صورتحا ل کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے تاریخی جامع مسجداوردرگاہ حضرتبل سمیت شہرکی کئی بڑی جامع مساجد،خانقاہوں،زیارتگاہوں کے نزدیک یاگردونوا ح میں پولیس وفورسزکی درکارنفری تعینات کی جائیگی یااُنھیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نزدیکی پولیس تھانوں میں تیاری کی حالت میں رکھاجائیگا۔ خانیار میں واقع قائم پیر دستگیر صاحب کی زیارت کو سجایا گیا ہے جبکہ یہاں بھی شب القدرکے موقعہ پرایک روح پروراجتماع ہوگا۔ زیارت حضرت سلطان العارفین مخدوم صاحب، جناب صاحب صورہ، آثار شریف کلاش پورہ ، مسجد اقرا ء سرائے بالا، پیر دستگیر صاحب سرائے بالا،سید یعقوب صاحب سونہ وار، سید شاہ نعمت اللہ قادریصفا کدل، بلبل شاہ صاحب، خانقاہ معلی سرینگر،حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی چرار شریف ، کھرم سرہامہ، اہم شریف بانڈی پورہ، پکھرپورہ، بابا ریشی ،خانقاہ فیض پناہ ترال ، خانقاہ معلی بارہمولہ، جامع مسجد سوپورکے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں میں خانقاہوں اور مساجد میں بھی شب قدرکے سلسلے میں روح پروراجتماعات ہونگے ۔ادھرآثار شریف پنجورہ شوپیان ، پلوامہ ، کولگام ، اننت ناگ ، بارہمولہ ،کپوارہ اور ہندوارہ ،کعبہ مرگ اننت ناگ اور خانقاہ فیض پناہ ڈورو ویری ناگ میں بھی شب قدرکے سلسلے میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

Share This Article