ریکٹر سکیل پر شدت4.4ریکارڈ ،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں
سری نگر:۷،جون:/ جموں وکشمیر میں جمعرات کی دوپہر اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب یہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اس سلسلے میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر12بجکر21منٹ جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ ریکٹر سکیل پرشدت4.4ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے زیر زمین گہرائی10کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کشمیر ۔زی جنگ سرحدی خطہ تھا جو کہ لہیہ سے مشرق میں44کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔زلزلے میں کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

