پاکستان فوج پر تنقید کرنے والی صحافی کی رہائی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان فوج پر تنقید کرنے والی صحافی کی رہائی

لاہور / اسلام آباد، 6 جون : پاکستان کی سیاست میں مبینہ مداخلت کو لے کر فوج پر تنقید کرنے والی صحافی اور سماجی کارکن گل بخاری کو چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد بدھ کو علی الصبح رہا کر دیا گیا.یہ اطلاع ان کے خاندان کے لوگوں اور ساتھیوں نے دی۔محترمہ بخاری کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی دوہری شہریت ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا میں 25 جولائی کو ہونے والے جنرل الیکشن میں مداخلت کو لے کر پاکستانی فوج پر تنقید کی تھی. انہوں نے پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے بانی نواز شریف کا بھی دفاع کیا ، جن کا فوج کے ساتھ تصادم ہے۔
محترمہ بخاری کے شوہر علی نادر بخاری نے بتایا کہ وہ منگل کی شام وقت نیوز کے لیٹ نائٹ پروگرام کو ریکارڈ کرا کر گھر آ رہی تھیں۔ اسی دوران لاہور چھاؤنی کے علاقے میں ان کی گاڑی کو روکا گیا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
رائٹر.

Share This Article