شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقے میں یکے بعد دیگرے دو گرنیڈ حملے دو افراد زخمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بڈ شاہ پُل اور مگر مل باغ گرنیڈ حملوں ے بعد سرینگر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا

جیش محمد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی

سرینگر02؍جون؍ یوپی آئی؍؍ شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقے میں یکے بعد دیگرے دو گرنیڈ حملوں میں دو افراد زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے بڈشاہ پل اور مگر مل باغ میں پولیس کنٹرول پر گرنیڈ داغے جو زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ جنگجو تنظیم جیش محمد نے شہر سرینگر میں تین گرنیڈ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ہائی الرٹ کے بیچ عسکریت پسندوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقے میں یکے بعد دیگرے دو گرنیڈ داغے۔ نمائندے کے مطابق بڈشاہ پُل کے نزدیک اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری اور سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔ ابھی بڈشاہ پُل کے نزدیک گرنیڈ حملے کی گونج سنائی ہی دے رہی تھی کہ جنگجوؤں نے مگر مل باغ میں پولیس کنٹرول سرینگر کی عمارت پر گرنیڈ داغا تاہم نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں گرنیڈ باہر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ نمائندے کے مطابق گرنیڈ حملوں کے بعد پورے شہر سرینگر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڈشاہ پُل کے نزدیک گرنیڈ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ملی ٹینٹ تنظیم جیش محمد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے تمام فورسز کیمپ پر پولیس اسٹیشن ہمارے نشانے پر ہیں ۔

Share This Article