ریاست کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
سرینگریکم؍جون؍ ؍؍ ریاست کے گورنر نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران ریاست کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ریاست کے گورنر این این ووہرا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران ریاست جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ کو سرحدوں کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے گورنر کو بتایا کہ وہ 7اور 8سے ریاست کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
