8 اور 10 محرم کے جلوسوں کی بر آمدگی کے متعلق حکومت سنجیدہ /صوبائی کمشنر کشمیر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 25جولائی

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ حکومت سری نگر کے دو روٹس پر محرم کے جلوسوں پر دہائیوں سے عائد پابندیوں کو ہٹانے پر سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام پہلوﺅں کو دیکھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہر سطح پر میٹنگیں ہو رہی ہیں۔

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا: ‘سری نگر میں دو روٹس پر 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کے لئے ہر سطح پر میٹنگیں ہو رہی ہیں، ہم اس پر سنجیدہ ہیں،سارے پہلوﺅں کو دیکھا جا رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے شعیہ برادری سے کہا ہے کہ وہ ان جلوسوں میں کون شرکت کرے گا اور کتنے لوگ شرکت کریں گے، کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں اور اب بال ان ہی کی عدالت میں ہے’۔

بدھوری نے کہا کہ اگر کوئی یہاں امن خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کی سخت محنت کے بعد امن قائم ہوا ہے۔سمارٹ سٹی پروجیکٹس کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ تمام پروجیکٹوں کو اسی سیزن میں مکمل کیا جائے گا۔یو این آئی

Share This Article