سرینگر:٦،جولائی :/ کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ خطہ لداخ کا تین روزہ دورہ8جولائی سے شروع کرے گا ،جس دوران گروپ کے ممبران کئی طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے ملاقات کریں گے ۔ اس گروپ کی قیادت سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کریں گے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق مخلوط حکومت ٹوٹنے جانے کے بعد کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی سر گرمیاں شروع کرنے جارہا ہے ۔پارٹی ترجمان نے کے این این کو بتایا کہ گروپ خطہ لداخ کا تین روزہ دورہ8سے10جولائی تک کرے گا ،جس دوران یہ گروپ کرگل ،لہیہ لداخ میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرے گا ۔یاد رہے کہ کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں جموں اور کشمیر کا دورہ کیا تھا ۔اس گروپ نے جموں اور کشمیر میں علیحدہ علیحدہ دوروں کے دوران سیول سائٹی ،ٹریڈرس ،مین اسٹریم پارٹیوں ،اور دیگر افراد سے ملاقی ہوا تھا ۔مذکورہ پالیسی پلاننگ گروپ خطہ لداخ کا دورہ کرے گا اور اسکی قیادت سابق مرکزی وزیر پی چد مبرم کرے گا ۔یاد رہے کہ2016عوامی ایجی ٹیشن کے بعد کانگریس نے یہ گروپ تشکیل دیا تھا ۔یہ گروپ کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں تشکیل دیا تھا ۔

