یکم مارچ سے براہ راست جموں سے سرینگر تک ٹرین چلے گی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں اور کشمیر میں ریل رابطے کو بڑھانے کی پہل کے تحت جموں اور سرینگر کے درمیان براہ راست ٹرین خدمات یکم مارچ سے شروع ہوں گی۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام سے مسافروں کے سفر کو آسان بنانے اور جموں خطہ اور وادی کشمیر کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے کی امید ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ وندے بھارت ٹرین سرینگر جموں روٹ پر سات اسٹیشنوں پر رکے گی۔ٹرین کی ریک کی ساخت پر نظر ثانی کی گئی ہے

مسافروں کی زیادہ مانگ کو پورا کرنے کیلئے کوچز کی تعداد پہلے کی آٹھ سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن کے سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر ا±چیت سنگھل نے سروس کے آغاز کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ اس سروس کا آغاز مسافروں کی آسائش اور راحت رسانی کیلئے کیا گیا ہے ۔

Share This Article