یوم فتح مکہ کی عظیم اسلامی فتح ونصرت پرنیشنل کانفرنس کی مسلمانانِ عالم کو مبارک باد ڈاکٹر فاروق کی عوام سے عالم اسلام کی فتح و نصرت کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر// جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم فتح مکہ پر مسلمانانِ عالم خاصکر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج کے دن یوم فتح کے موقعہ پر ہمارے شفیق محسن کائنات پیغمبر آخرزمانﷺ فخر موجودات کو جو کامیابی اور کامرانی عطا کی،وہ تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب ہے۔ یوم فتح کے موقعہ پر جناب سرورکائناتﷺ نے اسلام کے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کیا اور عدل وانصاف ، مساوات ، ہمدردی کا جو مظاہرہ اِس موقعہ پر اسلامی لشکر کے غازیوں ، اسلام کے جانبازوں اور بندگان خدا اور عاشقانِ رسول ﷺ نے دکھایا وہ تا قیامت عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس مقدس دن پر ریاست جموںوکشمیر کے مکمل امن و امان اور عالم اسلام کی فتح و نصرت کیلئے بھی دعا کی اور مسلمانوں سے اپیل کی وہ مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں خصوصاً نمازِ تراویح کے اسلامی ممالک میں کے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کیلئے دعائیںمانگیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے