یوم آزادی سے پہلے دہلی میں ہائی الرٹ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، (یو این آئی) یوم آزادی پر کسی بھی طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے دہلی پولیس حفاظتی انتظامات کو چاک و چوبند کرکے اضافی احتیاط برت رہی ہے۔

اہم بازاروں اور مال، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں او ردیگر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں دہلی پولیس نے چوکسی بڑھا دی ہے۔ سینئر حکام دہشت گردی جیسی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے خودحالات کاجائزہ لے رہے ہیں۔

دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے تعلق سے سنیچر کو مشورہ جاری کیا ہے۔ یہ مشورے 13 اگست کو ہونے والی یوم آزادی کی مشق اور پندرہ اگست کی یوم آزادی کی تقریب کے لئے خصوصی طورپر جاری کئے گئے ہیں۔

یوم آزادی تقریب کی جگہ لال قلعہ اور اس کے آس پاس سخت نظر رکھی جارہی ہے اور علاقہ میں اضافی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس دستہ اہم مقامات کا اچانک معائنہ کررہا ہے۔

Share This Article