یشونت سنہا کے زیر قیادت وفد عمر عبداللہ سے ملاقی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ساجد رسول
سرینگر// کشمیر میں این آئی اے کی مہم جوئی اور ریاست کو دفعہ35Aکے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو عدالت عظمیٰ میں چیلیج کے بیچ سینئر بے جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں وارد وفد سابق ریاستی ویر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں اس وفد نے جمعرات کی صبح عمر عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پہ ملاقات کی اور کشمیر میں رواں حالات پہ تبادلہ خیال کیا ۔نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ سے ملاقات کے بعد یہ وفد ں سول سوسائٹی ممبران سے ملنے کے لئے سرحدی ضلع کپوارہ روانہ ہوا۔ وفد میں یشونت سنہا کے علاو ہ فضایہ کے ایئر واس مارشل (ریٹائرڑ) کپل کاک، معروف صحافی بھارت بھوشن اور سینٹر فار ڈائلاگ اینڈ ریکنسلیشن پروگرام کے ڈائریکٹر ششہوبابریو بھی شامل ہیں۔ وفد کشمیر میں بحالئ امن اور مذاکرات کی غرض سے بدھوار کو یہاں وارد ہوا ہے۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ یہ وفد گزشتہ سال اکتوبر میں بھی یہاں آیا تھا جس دوران انہوں نے یہاں کے کئی سرکردہ مین اسٹریم اور حریت لیڈران سے ملاقات کی تھیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے