وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کسی ایک ملک کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن جو بھی دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا وہ اس ملک کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا’’ انسانیت خطرے میں ہے اور اس کو بچانے کے لئے ان تمام ممالک کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے جو انسانيت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں ان سب کو متحد کرنا ضروری ہے تب ہی ہم دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کسی ایک ملک کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن جو بھی دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا وہ اس ملک کا استقبال کریں گے۔
انہوں نے کہا’’میں پاکستان کے لوگوں سے براہ راست کہنا چاہتا ہوں کہ کیا ہمیں غربت سے نہیں لڑنا چاہئے؟ کیا ہمیں ناخواندگی سے نہیں لڑنا چاہئے؟ کیا ہمیں بیماری سے نہیں لڑنا چاہئے؟ اگر ہم ان کے ساتھ مل کر لڑیں گے تب ہم جلد ہی جیت جائیں گے۔
