ہندوستان-اسرائیل دوستانہ تعلقات کے نئے دورکا آغاز: نیتن یاہو

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہندوستان کے دورہ کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے نئے دور کاآغاز بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔

مسٹر نیتن یاہو نے آج صبح یہاں راشٹر یہ پتی بھون کے صحن میں رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان خیالات کا اظہارکیا۔ اپنے دورے کے سرکاری پروگرام کے شروع میں مسٹر نیتن یاہو اپنی بیوی سارہ نیتن یاہو کے ساتھ راشٹریہ بھون کے صحن میں پہنچے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو کو تینوں افواج کی مشترکہ گروپ نے دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں کی سلامی پیش کی۔ مہمان لیڈر نے سلامی گارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد مسٹر مودی نے انہیں اپنی کابینہ کے ارکان سے ملوایا۔

ان میں زراعت اور کسان بہبود کے وزیر رادھاموھن سنگھ، خارجہ وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر مملکت ایس ایس اہلووالیہ،تینوں فوجوں کے سربراہ شامل تھے ۔ اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو نے مسٹر مودی کا تعارف اپنے ساتھ نمائندوں سے کرایا۔ مسٹر نیتن یاہو نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا”یہ ہندوستان اور اسرائیل کی دوستی کے نئے دور کی صبح نو ہے ۔ یہ وزیر اعظم مودی کی تاریخی اسرائیل سفر کے ساتھ شروع ہوا ہے جس نے ایک زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے ۔

یہ جوش و خروش اپنے سفر کے ساتھ برقرار ہے جس سے میں نے ، میری بیوی اور اسرائیل کے لوگ انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا”۔اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو راج گھاٹ کے لئے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے