ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے والا پاکستانی نوجوان گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جودھپور، (یواین آئی) راجستھان کے ضلع جیسلمیر سے متصل بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے والے پاکستانی نوجوان کو آج علی الصبح گرفتار کر لیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اس نوجوان کو ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے پر سرحد پر کالم نمبر 616 کے پاس پکڑا۔

وہ تاروں کی باڑھ کو پھاندنے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقے میں گشت لگا رہے بی ایس ایف کی 139 ویں واہنی کے جوانوں نے اسے دیکھ لیا۔

پوچھ گچھ میں نوجوان نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سیالکوٹ کا رہنے والا محمد اقبال ہے۔اس نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اس سے کچھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔پوچھ گچھ کے بعد بی ایس ایف نے اسے رام گڑھ پولیس کے حوالہ کر دیا جہاں سیکورٹی ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کرے گی۔

Share This Article