ہندوارہ میں عمارتی لکڑی گاڑی سمیت ضبط 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ہندوارہ میں عمارتی لکڑی گاڑی سمیت ضبط

سری نگر:۲۰،جولائی:  محکمہ جنگلات اور ہندوارہ پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے عمارتی لکڑی کی بھاری کھیپ گاڑی سمیت ضبط کی ۔کے این این کے مطابق محکمہ جنگلات ،ایف پی ایف اور زچلڈارہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ جمعرات کی شب کو سمگلر غیر قانونی طور پر عمارتی لکڑی کی سمگلنگ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔اس اطلاع پر مشترکہ ایک کارروائی عمل میں لائی گئی ،جس دوران پولیس نے عمارتی لکڑی کو لوڈ کیرئر گاڑی سمیت ضبط کیا ۔اس گاڑی کو غلام رسول خان نامی ڈرائیور چلا رہا تھا ،جسے پولیس نے پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ غلام رسول خان کی گاڑی کو عمارتی لکڑی سمیت ضبط کیا گیا جبکہ ماضی مذکورہ ڈرائیور کی 2گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں زچلڈارہ پولیس چوکی میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے