مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی اس میٹنگ سے خطاب کر رہی ہیں جو کہ ابوظبی میں منعقد کیا گیا ہے۔ او آئی سی کے ذریعہ سشما سوراج کو گیسٹ آف آنر کی شکل میں مدعو کیا گیا ہے۔ مسلم ممالک کے ادارہ او آئی سی کی دعوت پر ابوظبی پہنچی سشما سوراج نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ”ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے، کسی مذہب کے خلاف نہیں۔ دہشت گردی سے لڑائی کسی مذہب سے لڑائی نہیں ہوتی۔ دہشت گردی کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے جس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔”
