حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی /سی آر پی ایف ترجمان
سرینگریکم؍جون؍ یوپی آئی؍؍ عسکریت پسندوں نے بڈشاہ فلیٹس کے نزدیک 49بٹالین سی آر پی بینکر پر گرنیڈ جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ سی آر پی ایف ترجمان کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شام دیر گئے بڈشاہ چوک سرینگر میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب 49بٹالین سی آر پی ایف کے بینکر پر گرنیڈ داغا گیا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ دھماکہ کے ساتھ ہی لالچوک ، ریگل چوک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ سی آر پی ایف ترجمان سنجے شرما نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بینکر پر گرنیڈ داغا گیا تاہم کسی کے زخمی یاہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

