ہامرے پٹن میں شہری ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر27 اکتوبر
شمالی کشمیر کے ہامرے بارہمولہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک 48 سالہ مقامی شہری ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہامرے پٹن کے مقام پر ایک مقامی شہری کو ٹرین نے زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ا±س کی برسر موقع ہی موت واقع ہو گئی۔متوفی کی شناخت 48سالہ غلام نبی پرے ولد غلام محمد ساکن اندرگام پٹن کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article