گورنر نے گورو روی داس جینتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/18 ؍فروری2019 ئ؁
گورنر ستیہ پال ملک نے لوگوں کو گورو روی داس جینتی کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر نے گورو روی داس جی کو ایک عظیم سماجی اصلاح کار قرار دیا جنہوں نے ہمیشہ لوگوں بالخصوص سماج کے پچھڑے طبقے کی بہبودی کے لئے کام کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ امن اور رواداری سے متعلق گورو جی کی تعلیمات سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے اور آنے والی نسلیں بھی اُن کی تعلیمات سے روشناس ہوتی رہیں گی ۔
گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔

Share This Article