باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: گرو دت:ہندوستانی سنیماکو نئی جہت عطا کی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بھارتتازہ ترین

گرو دت:ہندوستانی سنیماکو نئی جہت عطا کی

Last updated: اکتوبر 9, 2018 4:55 شام
8 سال ago
Share
SHARE

نئی دہلی، :ہندوستانی سنیماکو نئی جہت بخشنے والے اس عہد کے فلمساز گرودت نے فلم "پیاسہ "اور "کاغذ کے پھول” جیسی فلموں میں رومانیت، المیہ اور شاعری کا حسین امتزاج پیدا کرکے معاشرے پر مثبت اثرات قائم کرنے میں بہترین کردار ادا کیاہے ۔گرودت کی پیدائش 9 جولائی 1925 کو بنگلور میں ہوئی تھی تاہم انہوں نے تعلیم کلکتہ میں حاصل کی۔محض بیس برس کی عمر میں وہ ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر فلمی دنیا میں داخل ہو چکے تھے ۔

جہاں انہیں گیان مکرجی اور امیہ چکروتی جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ گرو دت نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز ایک ڈانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے مشہور پربھات اسٹوڈیو میں فلم لاکھا رانی سے کیا۔ اُنہوں نے 1942ءسے 1944ءتک اُستاد اُدھے شنکر کی المورا ڈانس اکیڈمی میں تربیت حاصل کی تھی۔فلموں میں اپنے کیرئر میں اُنہوں نے بطور اداکار کُل 17 فلموں میں کام کیا اور اُن میں سے 8 فلمیں انہوں نے خود ڈائریکٹ کیں اور یہی فلمیں اُن کی سب سے بہترین فِلمیں بھی ثابت ہوئیں۔

ان کی مشہور فلموں ‘صاحب، بیوی اور غلام’ اور ‘چودہویں کا چاند’ جو انہوں نے خود ڈائریکٹ نہیں کیں، کو بے مثال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ایک ایسے وقت میں جب ہندوستانی سنیما ایک نئے دور کی تلاش میں تھا ،گرو دت نے اپنی فلموں میں بہت سے مشکل مسائل اٹھا کر لاکھوں نوجوانوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ اِن سوالوں کے جواب شاید خود گرو دت کو آخر تک نہ مل سکے لیکن اِن سوالوں سے گرو دت نے ہندوستانی سِنیما کی ایک ایسی الگ تاریخ لکھی جس کا اثر آج بھی ہندوستانی سِنیما پر نظر آتا ہے ۔گُرو دت کو اُردو سے محبت تھی۔ اُن کی فِلموں میں ایسی اردو شاعری کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جس کا جنم بمبئی کی فلم انڈسٹری میں ہوا اِور جس کا اثر آج بھی فلم انڈسٹری پر صاف نظر آتا ہے ۔سال 1951 بمبئی کی فلمی صنعت کا ایک زریں سال تھا۔

اُس برس دلیپ کمار اور نرگس کی دیدار اور ہلچل، مدھوبالا اور دلیپ کمار کی ترانہ، ہدایتکار ضیا سرحدی کی ہم لوگ اور راج کپور کی عالمی شہرت یافتہ فلم آوارہ بھی ریلیز ہوئی تھی۔ اتنے سخت مقابلے کے باوجود گرُو دت کی فلم بازی نے اچھا خاصا بزنس کیا، اور پچیس برس کی عمر میں گرُو دت کو ایک مستند ہدایتکار کے طور پر تسلیم کر لیا گیا۔

سال 1952میں گرُو دت نے فلم جال ڈائرکٹ کی جو کہ جنوبی ہند کے ساحلی علاقے میں واقع ایک کرسچن بستی کی کہانی تھی اس کے بعد فلم آر پار سامنے آئی جو اپنی سادہ مگر پُر اثر کہانی، شیاما کی فطری اداکاری اور او پی نیر کی دلکش موسیقی کے باعث زبردست کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے ایک برس بعد انہوں نے اپنے زمانے سے بہت آگے کی کہانی پر مبنی فلم مسٹر اینڈ مسز 55 پیش کی جسے آج اتنا وقت گزر جانے کے بعد بھی لوگ دیکھتے ہیں تو وہ بالکل نئی فلم معلوم ہوتی ہے ۔’ آر پار’ اور ‘مسٹر اینڈ مسز 55′ کا شمار ہندوستان کی یادگار مزاحیہ فلموں میں کیا جاتا ہے جبکہ’پیاسا’ اور’ کاغذ کے پھول’ نہ صرف ہندوستانی بلکہ عالمی سنیما کی دو نہایت ہی اہم فِلمیں مانی جاتی ہیں۔ اِن دو فِلموں میں سے ‘پیاسا’ ایک بہترین فلم تھی جو کافی مقبول ہوئی۔اس فلم میں ایک سچے فنکارکی مشکلات اور فن کے بارے میں دنیا والوں کی بے حسی کو پیش کیا گیا تھا۔

سال 1956 میں گرودت کی فلم سی آئی ڈی منظرِ عام پر آئی، بازی اور آر پار کی طرح یہ بھی جرم و سزا کی ایک کہانی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے وحیدہ رحمان کو متعارف کرایا تھا۔گرُو دت نے کاغذ کے پھول بڑے دل سے بنائی تھی اور اس کا مہورت دہلی میں نائب صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کے ہاتھوں انجام پایا لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔ اس ناکامی نے گرودت کو توڑ کے رکھ دیا۔ بطور ہدایتکار ان کی خود اعتمادی خاک میں مل گئی، حتٰی کہ جب فلم ‘صاحب بی بی اور غلام’ بن کر تیار ہوئی تو اس پر بطور ہدایتکار گرُو دت نے اپنا نام بھی نہیں دیا۔

دس اکتوبر کا 1964 کا دِن، گرودت کے چاہنے والوں کے لئے بڑا مایوس کن دن تھا۔ ان کی خودکشی کی خبر جنگل کی آگ بن کر ہر طرف پھیل گئی اور اگلے روز سب اخباروں کی سرخیوں میں گرُو دت موجود تھے ۔ مشہور فلمی میگزین فلم فیئر نے گرُو دت کی یاد میں خصوصی شمارا نکالا جس میں کیفی اعظمی نے بھی گرُو دت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو اس طرح شروع ہوتا تھا۔رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئیتم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئیگرُو دت کو زندگی میں جو شہرت نہ مل سکی وہ موت کے بعد اسکا مقدر بنی۔یو این آئی

You Might Also Like

گورنر نے جسمانی طور ناخیر طُلاب کیلئے جے کے گورنمنٹ سکالر شِپ سکیم کا اعلان کیا
شاہ فیصل نے جموں کشمیر مومنٹ کو خیر آبا د کہہ دیا ، انتظامیہ میں واپس آنے کی خبر یں زوروں پر
سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر 8 افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس
منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میںتیزی؛ وادی مےں 03 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشےلی شے برآمد
گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی جاری ، اب گئو شالہ میں گائے چھوڑنے جارہے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی پٹائی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article میئر کا انتخاب ہوا ہے تو الیکشن کس لئے؟:این سی
Next Article نوکریوں کے عوض رقومات اینٹھنے والی کمپنی کے خلاف کیس درج

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
ایشیاتازہ ترینخصوصی رپورٹملٹی میڈیا

سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کو عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

By
6 سال ago
جنوبی کشمیر میں متواتر عسکر ی واقعات
جموں میں درماندہ مسافروں کا احتجاج ،شاہرا ہ کھولنے اور ائر لفٹ کرنے کی مانگ
35Aکے دفاع میں کشمیری تاجر،صنعت کار اور سیول سوسائٹی اراکین سراپا احتجاج
وادی کشمیر میں لوگ معاشی اور اقتصادی طور پربد حال اوسط آمدانی میں کمی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?