گجراتی ٹھگ کےخلاف سرینگر کی عدالت میں چارج شیٹ پیش

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/2 مئی

پولیس نے سری نگر کی ایک عدالت میں گجراتی کون مین کرن بھائی پٹیل کے خلاف پولیس اسٹیشن نشاط میں درج ایک کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گجراتی کون مین کرن بھائی پٹیل کے خلاف پولیس اسٹیشن نشاط میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 19کے تحت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت میں منگل کے روز چارج شیٹ داخل کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ چالان آئی پی سی کی دفعات 170 ,471,468,420,419اور 120Bکے تحت داخل کیا گیا۔بتادیں کہ گجراتی کون میں اس وقت سینٹرل جیل سری نگر میں مقید ہے۔یو این آئی

Share This Article