گاندربل میں پولیس متحرک، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر، ڈی ایس پی گاندربل کی  سراہنا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
لوگوں کی بہبودی کے لئے  کام کروں گا / عاشق حسین
ریاض بٹ
گاندربل : ضلع گاندربل میں سماجی برائیوں اور منشیات کے بڑھتے رجحان پر روک لگانے کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے سے عام لوگوں میں بیداری کا احساس پیدا ہورہا ہے ساتھ ہی انکو اور انکی پوری ٹیم کو بھر پور عملی مدد دینے کیلئے کئ سماجی و دینی اشخاص  بھی متحرک ہوگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل عاشق حسین نےاپنی پوری ٹیم کے ہمراہ جزبہ ایثار سے سرشار خصوصاً نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کواپنے قوم ،ریاست اور بزرگوں کے عزت وقار کو بلندیوں تک لے جانے پر پورا زور دیتے ہوئے تمام بری  حرکات سے باز رکھنے کی تدابیر بھی اپنا لی ہیں تاکہ آنے والا کل اور آنے والی نسلیں ایک خوشگوار امن پسند ماحول دیکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔عوامی حلقوں نے ہر ان تدابیر کو بھر پور تعاون دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اس ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عاشق حسین کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں دینی ،سماجی اور عام لوگوں کی طرف سے عزت افزائی کرنے کیلئے ڑپٹی کمشنر گاندربل اور پولیس سربراہ ایس ایس پی گاندربل سے گزارش کی ہے کہ وہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عاشق حسین کو ان کی طرف سے بھرپور اور مکمل تعاون دیں ۔تاکہ پولیس افسران اپنی صلاحیتوں اور ذمہ داریوں کو بروئے کار لاکر منشیات اور دیگر بدعات کا انسداد کیا جاسکے
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے