کیرل میں آج سخت بارش کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کیرل میں آج سخت بارش کا امکان

تیرووننت پورم ، 29 مئی :کیرل میں آج سخت بارش ہو نے کا امکان ہے ۔ ایک یا دو مقامات پر 12 سے 20 سینٹی میٹر تک بارش ہونے کا قیاس کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت کچھ مقامات پرسات سے گیارہ سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور30 مئی سے یکم جون تک ریاست میں ایک یا دو مقام پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔ جمعرات کو لکش دیپ میں بھی ایک یا دو مقام پر بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔
حالانکہ جنوب مشرقی مانسون آگے بڑھتے ہوئے جنوبی بحیرہ عرب اور مالدیو ۔ کومورین علاقہ کے کچھ حصوں کے ساتھ ، جنوبی خلیج بنگال ، انڈمان نکوبار مجموعہ جزیرے کے سمندری علاقے کی طرف متحرک ہے ۔ اس علاقہ کے جنوب مغربی بحیرہ عرب کے کیرل ۔ کرناٹک کے ساحلوں میں کم دباؤ والے علاقہ کے طور پر پہچان کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی مغربی وسط خلیج بنگال اور اس کے آس پاس کے خطے میں بھی کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے ۔ کیرل کے ساحلی علاقوں سے لکش دیپ کی طرف عام طور پر مغربی ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لیکر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک چلیں گی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملاحوں اور ماہی گیروں کوصلاح دی گئی ہے وہ کیرل ، کرناٹک کے ساحلی علاقوں ، لکشدیپ اور کومورین علاقہ میں 30 مئی تک گہرے سمندر میں نہ جائیں ۔
یو این آئی

Share This Article