کیرالہ میں شدید بارش کی وارننگ
ترواننت پورم، 8 جون : محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے کچھ حصوں میں 11 جون تک شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق 11 جون کو کچھ جگہوں میں ہلکی بارش ہونے کا اندازہ ہے جبکہ کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
ماہی گیروں کو اس دوران سمندر میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ کے ساحلی علاقے اور لکش دیپ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
یو این آئی ۔

