کیجریوال کے دھرنے کے جواب میں بی جے پی کا دھرنا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کیجریوال کے دھرنے کے جواب میں بی جے پی کا دھرنا

نئی دہلی،13جون : بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اروند کیجریوال کی قیادت میں راج نواس دفتر میں دھرنے کو زورزبردستی، ڈرانے ، دھمکانے کی سیاست اور آئین اور جمہوری نظام پر سخت حملہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی کے دفتر پر بدھ کو دھرنا شروع کردیا۔
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا ، رکن پارلیمان پرویش کمار، رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا، جگدیش پردھان اور کیجریوال حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا دھرنے میں شامل ہیں۔
مسٹر گپتانے دہلی حکومت میں کام کرنے والے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے حکام کے ’ہڑتال‘ پر ہونے کے مسٹر کیجریوال کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر دہلی میں حکام کام نہیں کررہے ہیں تو بجٹ کیسے پیش ہوا۔ دہلی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات کے جواب کیسے دےئے جاتے رہے۔
جاری یو این آئی ۔

Share This Article