کیجریوال نے دہلی میں قانون و انتظام پرمذاق اڑایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کیجریوال نے دہلی میں قانون و انتظام پرمذاق اڑایا

نئی دہلی، 16 جولائی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا دن بہ دن دارالحکومت میں قانون و انتظام کی حالت بدتر ہو تی جا رہی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہندوستان کے قومی دارالحکومت میں قانون و انتظام کی حالت ہر روز خراب ہو رہی ہے۔بی جے پی پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
پولیس اسٹیشن میں ایک 17 سالہ لڑکی کی موت اور ایئر ہوسٹیس کی اپنے گھر میں خود کشی کے واقعات پر مسٹر کیجریوال نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف یہ تبصرہ کیا۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دے دیا جائے تو اسے جرائم سے پاک بنا دیا جائے گا۔
یو این آئی۔

Share This Article