کھریو میں بنک سیکیورٹی گارڈ پر حملہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کھریو::جنوبی قصبہ پانپور کے کھریو علاقے میں جمعہ کو نامعلوم افراد نے بنک سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کیا ،جس دوران انہوں نے مذکورہ سیکیورٹی گارڈ کی رائفل چھینے کی کوشش بھی کی .

رپورٹس کے مطابق پانپور کے کھریو علاقے میں قائم جموں وکشمیر بنک شاخ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ،جس دوران حملہ آئوروں نے اُسکی رائفک چھینے کی کوشش کی ،تاہم حملہ آئوروں کو سیکیورٹی گارڈ کی زبردست مزاحمت کا سامنا رہا .

حملہ آئوروں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان مزاحمت کے دوران بنک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ،جسے فوری طو رپر اسپتال منتقل کیا گیا .اس دوران سیکیورتٰ فورسز اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی.

Share This Article