کپواڑہ میں لاپتہ شخص کی نعش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

سرینگر؍04؍مئی؍ ؍ کپواڑہ میں پُر اسرار طورپر لاپتہ ہوئے 38سالہ شخص کی نعش برآمد ، پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی۔ جے کے این ایس کے مطابق مشتاق احمد میر ولد غلام حسن ساکنہ ٹھنڈی پورہ مقام کرالہ پورہ 28اپریل کو لاپتہ ہو ا ، بسیار تلاش کے باوجود جب مذکورہ شخص کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا تو والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔ جمعہ کے روز کاویری کپواڑہ میں نالہ کے قریب لاپتہ شخص کی نعش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article