کپواڑہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :بی ایس ایف

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،12اپریل

بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے گنگ بوگ جنگلی علاقے میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ؛’کپواڑہ کے جنگلی علاقے گنگ بوگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بی ایس ایف ، آرمی اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا ۔ ‘انہوں نے کہاکہ تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article