کپواڑہ میں اخروٹ کے درخت سے گر کر شہری لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /08اکتوبر / ٹی آئی نیوز

سرحدی ضلع کپواڑہ کے ماور علاقے میں اخروٹ کے درخت سے گر کر 40 سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا
مہلوک شہری کی شناخت محمد ایوب میر ولد ہدایت اللہ میر ساکن نوگام ماور کے نام سے ہوئی ہے جو اخروٹ کے درخت سے گر گیا اور اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Share This Article