کٹھوعہ میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع پر تلاشی مہم شروع

Kathua, Jul 09 (ANI): Security personnel conduct a search operation, where an army convoy was attacked by terrorists in the Machedi area, in Kathua on Tuesday. Reportedly, five Indian soldiers lost their lives in the attack. (ANI Photo)

جموں،22 اگست(

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شب کٹھوعہ کے جکھول علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا، جس کے بعد جمعہ کی صبح سکیورٹی
فورسز نے راج باغ کے جُتھلبا علاقےکو محاصرے میں لے کر ملی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقوں میں بھی ممکنہ فرار ہونے کے
راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کسی گرفتاری یا برآمدگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم علاقے میں تلاشی مہم پوری سنجیدگی اور احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز جدید ہتھیاروں اور ڈرونز کی مدد سے علاقے کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ٹالا جا سکے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article