کٹھوعہ عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں گرفتار اہم ملزم کے وکیل کو یڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نامزد کرنا ناقابل برداشت ہے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یہ المیہ ہے کہ وکیل کو انعام و اکرام سے نوازا گیا ۔ اس سے عصمت ریزی کے کلچر کی ہمیت افزائی ہوگی: سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

سرینگر؍؍18جولائی: کٹھوعہ عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں گرفتار اہم ملزم کے وکیل کو ریاست کا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نامزد کرنے پر سابق وزیرا علیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ ورلڈ ڈے آف انٹرنیشنل جسٹس منانے کے ایک روز بعد عصمت ریزی کے اہم ملزم کے وکیل دفاع کو ترقی سے نوازا گیا جو انصاف کے روح کے خلاف ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے گورنر انتظامیہ کی جانب سے کٹھوعہ عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں اہم ملزم کے وکیل کو ریاست کا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نامزد کرنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انصاف کے روح کے خلاف ہے۔ سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ ’’ورلڈ ڈے آف انٹرنیشنل جسٹس ‘‘ منانے کے ایک روز بعد کٹھوعہ بھیانک واقعے میں ملوث اہم ملزم کے وکیل کو ترقی سے نواز ا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ وکیل کو انعام و اکرام سے نوازنا انصاف کے روح کے خلاف اور ناگوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح سے عصمت ریزی کے کلچر کی ہمت افزائی ہوگی ۔

Share This Article