کولگام میں ضمانت پر رہا نوجوان پر نظر رکھنے کے لئے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،14مئی

کولگام پولیس نے ضمانت پر رہا نوجوان کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کے لئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو اختیار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے ضمانت پر رہائی پانے والے نوجوان پر جی پی ایس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی پی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال مذکورہ نوجوان کی نقل و حمل پر نظررکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا جائے گا کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کرئے۔

بتادیں کہ مذکورہ نوجوان کے خلاف پولیس نے 37/2019زیر دفعات 13,16,19,20,38,39یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔

Share This Article