کولگام حادثہ :پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4سیاح از جان ،تین دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،25مئی

جنوبی ضلع کولگام کے نی پورہ میں ہفتے کی سہ پہر ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار سیاح ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر نی پورہ کولگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سیاحوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگ فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور حادثے میں زخمی ہوئے سات سیاحوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے چار سیاحوں کو مردہ قرار دیا۔
مہلوکین کی شناخت سندیپ شرما، رومی ، جگدیش سنگھ اور گرمیت سنگھ کے بطور کی گئی جبکہ زخمیوں کی پہچان ہر چند سنگھ ، آشو اور کرنپال کے بطور ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمی تین سیاحوں میں سے بھی دو کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article