کشمیر کے دو اضلاع میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،14اپریل

جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے اتوار کو وادی کشمیر کے دو اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔

حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مزید برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Share This Article