کشمیر میں 26 ستمبر کی شام سے27 ستمبر کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 26 ستمبر

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 26 ستمبر کی شام سے 27 ستمبر کی سہہ پہر تک ہلکی بارشوں کے مرحلوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 28 سے 30 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کچھ مقامات پر بارشوں کے مختصر مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں یکم اکتوبر سے5 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران وادی میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ 26 ستمبر کی رات کو کچھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے

Share This Article