کشمیر میں 25جنوری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 4 (UNI) People shelter themselves under umbrellas as Srinagar the summer capital of Union Territory of Jammu and Kashmir experienced fresh snowfall on Monday. UNI SRN PHOTO 1.

سرینگر، 12 جنوری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 25 جنوری تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بیچ بیچ میں خاص کر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 سے 15 جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں وادی میں 16 اور 17 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش ہوسکتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کو موسم ایک بار پھر ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں20 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 21 سے 23 جنوری تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش متوقع ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 24 اور 25 جنوری کو موسم جزوی ابر آلود مگر عام طور پر خشک ہی رہ سکتا ہے ۔ محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں ریاست کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں اگلے پانچ دنوں کے دوران دھند کا راج جاری رہ سکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔

اس کے بعد 20 روز چلہ خرد شروع ہوجاتا ہے ۔ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے لیکن سردیوں کا زور بتدریج تھم جاتا ہے ۔

Share This Article