کشمیر میں ٹرین خدمات بحال

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر/  جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں معطل شدہ ریل خدمات کوبحال کر دیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں چار دسمبر کوجنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی ایک تصاد م میں لشکرطیبہ کے تین جنگجوﺅں کی موت اور ایک فوجی اہلکار کے ہلاک ہونے کی وجہ سے احتیاط برتتے ہوئے وادی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر ریل خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جسے بدھ کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ایک ریلوے ملازم کا کہنا ہے کہ آج سے تمام روٹوں کی پر معطل ٹرینوں کو بحال کردیا گیا ہے۔
صبح پہلی ٹرین وسطی کشمیر میں بڈگام،سری نگر سے اننت ناگ۔قاضی گنڈاور بانہال کے لئے روانہ ہوئی۔
واضح ہو کہ فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے ایک مقامی جنگجو سمیت تین جنگجو ازجان ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں فوج کا ایک اہلکاربھی ازجان ہوگیا تھاجبکہ پُرتشدد جھڑپوں کے دوران تین شہری زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے سبب ریل سروسز کو معطل کر دیا گیا تھا۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے