کشمیر میں سردیوں کا زور ایک بار پھر تیز، شوپیاں سرد ترین علاقہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- A boatman break the freezing part of the Choont Kol, a part of the famous Dal Lake to make way to his boat in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-12U

سرینگر، 6 دسمبر (یو

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے ۔گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی میں شوپیاں، پلوامہ، پامپور، بارہمولہ اور اننت ناگ سرد ترین علاقے رہے ہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔سری نگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

۔وادی کے سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ اور سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

Share This Article