کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی یا مالی نقصان کی طلاع نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر،8مئی

وادی کشمیر میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی اس کا مرکز شمالی کشمیر کا ضلع بارہمولہ تھا۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشمیر میں پیر کو دن کے 2 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز شمالی ضلع بارہمولہ تھا۔سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے سے وادی کے کئی علاقوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ برستی بارش کے بیچ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔یو این آئی

Share This Article